عمران خان نے 13 جماعتوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے وہ لوگ جن کا خیال تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی کے پنچھی اڑ کنے شروع ہوجائیں گے ان کا یہ خیال ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا ہے اور مختلف جماعتوں سے پرندے اڑ اڑ کر تحریک انصاف کے گھونسلے میں بیٹھنے لگے ہیں� پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما افتخار احمد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد سے ق لیگ کے رہنماافتخاراحمد نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چودھری افتخار احمد بٹر کو پارٹی مفلر پہنایااور پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔