چوہدری شجاعت حسین نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ؟

پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما اور بزرگ سیاست دان چوہدری شجاعت حسین ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی مار کٹائی پر رنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اور ان کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے اپنی تیمار داری کرنے والے لوگوں کو کہا کہ میں تو شائید اب سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے ارکان کا حوصلہ پولیس کے اسمبلی میں داخل ہونے کا بعد بڑھا اور پولیس نے جس طرح ارکان اسمبلی پر تشدد کیا اس کی مثال نہیں ملتی

ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس کا کام صرف اپوزیشن،ڈپٹی سپیکر اور ان کے حامیوں کا تحفظ کرنا ہی تھا؟مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ جس ایوان میں سپیکر کی جان محفوظ نہیں ہے وہاں عام آدمی کے لیے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے؟

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی