چونیاں میں لڑکی نے گھر بلا کر عاشق لڑکے کو ہر طرح سے لوٹ لیا

کہتے ہیں جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہے اس کا عملی نمونہ چونیاں کی ایک لڑکی نے پیش کیا جو انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ گئی – چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد میں فیکٹری ملازم کو دھوکے باز لڑکی نے فون پر اظہار محبت کر کے لوٹ لیا۔ گلشن اقبال کالونی میں فیکٹری ملازم کو ایک لڑکی نے فون پر تم سے شدید محبت کرنے لگی ہوں وہ بھی محبت میں اندھا ہوگیا اور اپنی محبوبہ کی دعوت پر اس سے ملنے اس ہی کے بتائے ایڈریس پر پہنچ گیا -مگر وہاں قسمت اس سے روٹھ گئی اور محبت بے وفا ہوگئی – لڑکی نے جو جال بچھایاتھا رشید اس میں مکمل پھنس گیا جب وہ اس جگہ پہنچا تو لڑکی کے ساتھ غنڈے پہلے سے موجود تھے ۔ جنہوں نے رشید کو مارا پیٹا اور برہنہ کر کے تصاویر بنا لیں، ویڈیو بنائی اور بعد ازاں بلیک میل کر کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب رقم نکلوا لی۔ پولیس نے محبت کی چوٹ کھائے رشید پر ترس کھاکر اس درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے 8 نامزد ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا۔باقی کی تلاش جاری ہے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی