چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Image Source: Daily Times

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور لاہور تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی تیس، پشاور پچیس، کوئٹہ چوبیس، گلگت اٹھارہ، مری سولہ اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جموں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لیہہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور بارہمولہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ آٹھ، پلوامہ اور اننت ناگ سولہ اور شوپیاں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا