چندریان 3 کو ٹھنڈ لگ گئی ؛زمینی رابطہ ختم ہونے کے بعد لاپتہ

بھارت کا خلائی جہاز کچھ عرصہ قبل چاند پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں بھارت کی کامیابیوں کا جشن منایا جارہا تھا مگر آج بھارت کے لیے اس وقت شدید پریشانی کی خبر آئی جب یہ بتایا گیا کہ ان چندریان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے -چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان 3 سے سگنل آنا بند ہوگئے۔بھارتی خلائی ایجنسی اسروکے مطابق چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا، چندریان 3 سے رابطے کی کوششیں تاحال ناکام ہیں۔

ادارے کے مطابق چندریان 3 مشن کے وکرم لینڈر اور پراگیان روور سے کوئی سگنل موصول نہیں ہورہے، مشن سے رابطہ بحال کرنے اور اسے ویک اپ موڈ میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

چندریان 3 مشن اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر اترا تھا، اس سے دو ہفتے تک ڈیٹا اور تصاویر موصول ہوتی رہیں، جس کے بعد مشن کو سلیپ موڈ میں کر دیا گیا تھا۔بھارتی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ امید ہے بیٹریاں ری چارج ہونے کے بعد مشن دوبارہ سگنل بھیجنے لگے گا، چاند کے جنوبی قطب پر انتہائی شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد