چمن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعہ کو سرحدی شہر چمن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چمن کے نواح میں چھاپہ مارا جہاں مشتبہ شخص نے فائرنگ شروع کر دی۔

Image Source: ARY News

سی ٹی ڈی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے 15 کلو بارودی مواد، دو ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور پرائما کورڈ برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ‘مشتبہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور سرکاری سامان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا’، انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف