چلتی ٹرین میں ایک اور حوا کی بیٹی عملے کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

ملتان میں کل ایک دلخراش واقعہ پیش آیاجب ایک خاتون کو3 افراد ایک اے سی کی برتھ دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک ٹرین کےکمپارٹ منٹ میں لے گئے اور پھر اس کی عزت تار تر کردی

ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں ٹرین عملے کی خاتون کیساتھ زیادتی ،میڈیکل میں خاتون کیساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کا سسرال مظفر گڑھ ہے، اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی، وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفرگڑھ پہنچی، اگلے روز 27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، سٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا،ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کردیا –

ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تونجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نے خاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سے بوگی کی برتھ لے کر دے سکتاہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیااور اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا خاتون نے اس واقے کی شکایت ریلوے گارڈ کوکی اسکے بعد ان افرادکوگرفتار کرلیا گیا ہے گارڈ کو بھی تفتیش کے لیے تھانے بلا لیا گیا ہے اگر وہ بھی اس معاملے میں شامل ہوئے تو انہیں بھی عدالت پیش کیا جائے گا ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی