چاہت فتح علی کے گانے نے 2 کروڑ ویوز کراس کرلیے؛ایک لاکھ دلچسپ کمنٹس

پاکستان کے گلوکار چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’بدو بدی‘ نے راتوں رات خوب شہرت حاصل کر لی ۔اس گانے کو اب تک 20 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد اس پر کمنٹس کرچکے ہیں-اگر یہ کہا جائے کہ چاہت فتح علی دنیا کے سب سے خوشنصیب گلوکار ہیں تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا ،آپ بھی ٹیلینٹ کے بغیر نام بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو بس اس کے لیے انسان کو شیم پروف ہونا پڑے گا –

سوشل میڈیا کی ہر دوسری ریل پر چاہت فتح علی خان کا گانا سنائی دے رہا ہے جبکہ اب اس گانے کے عکس بندی کے مناظر بھی وائرل ہو گئے ہیں۔چاہت فتح علی خان اور اُن کے ساتھ گانے ’بدو بدی‘ میں بطور ہیروئن کام کرنے والی ماڈل کے سوشل میڈیا پر اس وقت خوب چرچے ہو رہے ہیں ان کو بھی دنیا بھر میں پہچان مل گئی ہے ۔اس گانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران ہیں کہ اس ماڈل کی ایسی بھی کیا مجبوری تھی کہ اُنہوں نے چاہت فتح علی کے ساتھ اُن کے میوزک ٹریک میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔لوگوں نے اس پر مزے مزے کے کمنٹس لکھے ہیں جنہیں پڑھ کر اپ خوب انجوائے کریں گے -چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو ایک ماہ قبل یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔

Related posts

سنگیت کی بینڈ بجانے والے چاہت فتح علی نئی مشکل میں پڑگئے

بے سرےگلوکار چاہت فتح علی کا گانا ’بدو بدی‘ایک بار پھر ڈیلیٹ

مجھ جیسا کوئی قابل اور مخلص لیڈر عوام کو نہیں ملے گا ؛جواد احمد کا دعویٰ