چاہت فتح علی خان نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

اپنی انوکھی گلوکاری کے باعث مشہور ہونیوالےچاہت فتح علی خان اپنی جماعت رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پہنچ گئے۔ انھوں نے الیکشن میں حصہ لینےکا اعلان کیا تو یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی مگر پھر ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملی -اس کے بعد انھوں نے اپنی جماعت بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا –

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کا شوق ہے اور پارٹی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آیا ہوں، پارٹی رجسٹرڈ نہ ہوئی توعدالت سے رجوع کروں گا۔ان کا کہنا تھاکہ سبزیاں پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئیں، انتقامی سیاست کا بھی خاتمہ چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا ئے تھے۔ چاہت فتح علی خان کو اس وقت شہرت ملی تھی جب انھوں نے پی ایس ایل کے لیے اپنا شہرہ آفاق گیت گایا تھا جس کو لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری