چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

چاہت فتح علی خان اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کیے جانے پر بہت دکھی ہین کیونکہ ان کی ویڈیو نے پاکستان اور بھارت میں کہرام مچا دیا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی ویڈیو کوئی عالمگیر ریکارڈ بناڈالے گی -کیونکہ اس کو ایک ماہ میں ایک کروڑ 40 لاکھ لوگ دیکھ رہے تھے –
یون تو بے سرے گلوکارچاہت فتح علی خان کی کئی ویڈیوز وائرل رہیں تاہم ان کی ویڈیو، ’اکھ لڑی بدوبدی نے یوٹیوب ویوز کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو 9اپریل کو پوسٹ ہوئی اور صرف 2ماہ میں اسے 2کروڑ 80لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
ابھی اس ویڈیو پر ویوز تیزی سے بڑھ رہے تھے کہ اسے کاپی رائٹس کلیم ہونے پر یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔ تاہم56سالہ برطانوی نژاد پاکستانی کاشف خان عرف چاہت فتح علی خان کی دولت پر اس ویڈیو کے ہٹائے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس وقت چاہت فتح علی خا ن کے پاس 4کروڑ 17لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 14کروڑ 5لاکھ پاکستانی روپے) کی دولت ہے۔دوسری طرف ویب سائٹ ویلدی سکوپ ڈاٹ کام کے مطابق ان کے پاس 6کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 20کروڑ 22لاکھ پاکستانی رروپے) ہیں۔
یوٹیوب سے ’بدوبدی‘ ویڈیو کو ہٹائے جانے سے چاہت فتح علی خان کو 9لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 30لاکھ 34ہزار روپے) کا نقصان ہوا ہے ۔ یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی اگرچہ مختلف ہو سکتی ہے۔ 2کروڑ 80لاکھ ویوز سے اوسطاً 7ہزار ڈالر سے 1لاکھ 12ہزار ڈالر تک کی آمدنی ہوتی ہے۔

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر شیراز کے والد پر پاکستانیوں کی تنقید