مسلمانوں کو رمضان، شوال یا عیدالفطر اور محرم کے ساتھ جو چاند دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے وہ ذوالحجہ یا عیدالاضحیٰ کا چاند بھی ہے -اسی لیے یہ چاند خبروں کی زینت بن جاتا ہے -محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔آج بعد از مغرب چاند تقریبا 70 منٹ تک افق پر رہے گا جس کے سبب انسانی انکھ سے بھی اس کو دیکھے جانے کا قوی امکان ہے –
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہونے اور 20 جون کو یکم ذوالحج ہونے کا امکان ہے، ذوالحج کا چاند 19 جون پیر 29 ذیقعد کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کا امکان ہے اس لیے بھی چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب سورج 7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر آنے کے سبب بھی یہی امکان ہے کہ آج پاکستان میں ذالحج کا چاند نظر آجائے گا اور 29 جون کو بقرہ عید ہوگی –