چارسدہ میں کبوتوں کو آزاد کرنے کے تنازعہ پر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے : پہلے شاہسوار کو ملنگ خان نے مار ڈالا پھر ملنگ خان کے گھر کو شاہسوار کے اہل خانہ نے آگ لگا دی : ملنگ خان ہلاک ماں شدید زخمی


چارسدہ کے پل ڈھیری کے قریب کبوتروں کے جھگڑے کے بعد دو افراد ہلاک اور ایک خاتون بری طرح جھلس گئی ۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک نوجوان، جس کی شناخت شاہسوار کے نام سے ہوئی، اس کے اور ملنگ خان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ شاہسوار نے ملنگ خان کے کبوتروں کو آزاد کر دیا ۔جس پر ان میں سے کچھ اڑ گئے اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا ، بحث کے دوران ملنگ خان مشتعل ہو گیا اور نوجوان پر فائرنگ کر دی۔

شاہسوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس کا بدلہ لینے کے لیے رات گئے ، متاثرہ خاندان نے خان اور ان کے خاندان پر حملہ کیا۔ وہ بار بار اس کے دروازے پر چلا رہے تھے باہر آؤ باہر آؤ اور جب اس نے باہر نکلنے سے انکار کیا تو ہجوم نے اس کے گھر کو آگ لگا دی۔

حملے میں ملنگ خان جل کر مارا گیا، جب کہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ تھرڈ ڈگری تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہجوم کے حملے میں علاقے کے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اگلے دن ایف آئی آر درج کی گئی اور قتل کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

خیبرپختونخوا ہ کے وزیر قانون فضل شکور نے حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی