حکومت نے رمضان میں عوام کو مفت آٹا دینے کااعلا ن کیا تو لوگوں کی اتنی بڑی تعداد آتا پوائنٹس پر پہنچنا شروع ہوگئی کہ معاملہ انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا -جس کے سبب بھگڈر مچ جانے سے ابتک پاکستان کے مختلف شہروں میں 4 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں -ان اطلاعات آرہی ہیں کہ چار سدہ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خیبرپختوںخوا کے علاقے چار سدہ میں مفت آٹے کے حصول کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، شدید رش کے دوران لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی زد میں آ کر ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔