چائے کی پتی کی قیمت 2 ہفتوں میں 500 روپے بڑھ گئی

پاکستان میں مہنگائی کے طوفان میں غریب آدمی کے لیے جو چیزیں تیزی سے مہنگی ہورہی ہیں ان میں چکن ،دودھ ،گھی کے ساتھ چائے کی پتی بھی شامل ہے -جس کی قیمت میں ہر ہفتے اضافہ ہورہا ہے – چائے کی پتی کی قیمت میں محض 15 روز کے دوران 500 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔

چائے کی پتی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر 250 کے قریب کنٹینرز پھنسنے ہوئے ہیں – جس کے سبب رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گزشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 16 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اور غریب لوگ زیادہ تر روزے میں چائے کے ساتھ پراٹھا کھاتے ہیں اب ایسا لگ رہا ہے کہ گھی اور چائے کی بڑھتی قیمت بھی ان کی مشکلات میں اور اضافہ کرنے والی ہے –

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ