چائنہ کے شہر گان سو میں 6.2 نوعیت کا زلزلہ 100 سے زائید افراد کی جان لے گیا

چین میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہونے سے100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ متعدد شہری زلزلے کے بعد گرنے والی عمارتوں کے نیچے دب گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس ہوئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، رات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ترکی اور افغانستان کے بعد سال 2023 میں آنے والا یہ تئسرا زلزلہ ہے -ترکی اور افغانستان میں ہزاروں افراد ان زلزلوں کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئے تھے –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا