چائنہ کی کنسٹرکشن کمپنی کا سیلاب زدگان کو 18 لاکھ میں گھر بنا کر دینے کا اعلان

چین ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کھڑا ہوگیا – ایک چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 18 لاکھ کے خرچ پر بہترین مکانات تعمیر کرکے سیلاب زدگان کی مدد کریں گے

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے اربوں ڈالرز نقصان کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہمسایہ ملک  چین کے سرمایہ کار بھی میدان میں آگئے ہیں  چینی کمپنی نے صرف اھٹارہ لاکھ میں  پری فیبریکیٹڈ گھر بنا کر دینے کی پیشکش کردی۔ چین کے حنان ڈی آر گروپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ مسٹر جنگ نے  پریس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے چند سال قبل پاکستان کے صنعتی شہر  فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ایم تھری پر ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی  جس کے بعد اب ہم نے اپنی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی امداد پر مرکوز کر دی ہے۔

گھروں کی اصل مالیت 26 سے 28 لاکھ روپے ہے لیکن سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہم کسی قسم کا منافع نہیں لیں  گےاس کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ پیسہ لیں گے جو ایک مکان کی تعمیر پر خرچ آئے گا اس لیے ہم کسی قسم کا منافع نہیں کمائیں گے اوراس طرح  غریب لوگوں کی امداد میں اپنا حصہ ڈالیں گے

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی