چائنہ ایک مرتبہ پھر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کے ساتھ

اگرچہ امریکہ پاکستان پر مسلسل دباؤ ڈالتا رہا ہے کہ چین سے دوری اختیار کرو سی پیک ختم کردو ایران سے سستا تیل نہ لو ہمارے ساتھ معاہدے کرو جو ہم کہیں وہی کرو مگر ان سب گلے شکوں کے باوجود اور اپنے معصوم شہریوں کے تابوت پاکستان سے چین لے جانے کے باوجود چین سیلاب کی اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہے- فرینڈز آف سلک روڈ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر دلی افسوس ہے۔چینی فقیر کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گے جتنی مدد ممکن ہوئی کریں گے ۔

نونگ رونگ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔پاکستان کے زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری 640 ملین ڈالر ہوگئی ہے جبکہ رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات 4 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں۔

 چین کے سفیرنونگ رونگ کا مزید کہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے لئے امداد کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی، فوری طورپر25000 ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان دیا جائے گا۔ ہلال احمر سوسائٹی کو 300امریکی ڈالر اور چین کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے 1500 ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دئیے جائیں گے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے