پی ڈی ایم کبھی ملک میں صدارتی نظام رائج ہونے نہیں دے گی : مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان نے اتوار کو کہا کہ اپوزیشن اتحاد – پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) – کبھی بھی ملک میں صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گاجے یو آئی ف کے سربراہ مولاانا فضل الرحمان نے کہا کہ تبدیلی کی بنیاد خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی کے بعد رکھ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی اور ہم اس سے جان چھڑائیں گے۔مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم صدارتی نظام کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔فضل نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک ایک عظیم منصوبہ تھا، لیکن تین سال سے اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

ایک دن پہلے، فضل نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک پر دوبارہ کام شروع کر دے گی۔ یہ بات انھوں نے ڈی آئی خان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یارک انٹر چینج پر جلسے سے خطاب کے موقع پر کی انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ان کی پارٹی کی ترجیح ہے اور انتخابات سے قبل کسی علاقے کے لیے ترقی کے پیکج کا اعلان کرنا ووٹ خریدنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ “پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں ایک عام آدمی ادویات خریدنے سے قاصر ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مقصد تحریک انصاف کو فائدہ پہچانا تھا مگر عوام نے مقتدر حلقوں کی اس سازش کو ناکام بنا دیا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں پہلے مرحلے میں شکست دی تھی اور دوسرے مرحلے میں بھی ہم کریں گے۔

فضل نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت نے عوام کے بارے میں کبھی نہیں سوچا اسی لیے اس حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالوں میں چار “منی بجٹ” متعارف کرائے ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی