پی ڈی ایم اے: بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے 99 افراد کی جان لے لی

کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں نے 9 جانیں لے لی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 99 ہو گئی ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو رپورٹ کیا۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 39 مرد، 28 خواتین اور 32 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ شہر بولان، کوئٹہ، مستونگ، کیچ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، سبی، ژوب، دکی اور خضدار میں بارش سے جانی نقصان ہوا۔

Image Source: The Express Tribune

تفصیلات کے مطابق ان واقعات کے نتیجے میں 57 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 3,953 مکانات منہدم ہوئے۔ مزید یہ کہ 550 کلومیٹر پر محیط چار مختلف شاہراہیں بھی بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں سے 706 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی