پی پی 7 کا نتیجہ آگیا : نون لیگ کے راجہ صغیر کامیاب

کہوٹہ پی پی 7 سے روکے جانے والے ضمنی الیکشن کا نتیجہ آگیا جس کے بعد مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر کو مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب قرار دے دیا گیا

 مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ  (ن) کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا، دوبارہ گنتی کے بعد راجہ صغیر کے ووٹ 68906  سے بڑھ کر 68918 ہو گئے ہیں جبکہ  شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد 68857 سے بڑھ کر 68863 ہو گئی ہے،جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے مسلم لیگ  (ن) کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو آج حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالیں گے ۔

اس طرح اب 20 حلقوں کے نتائج بھی مکمل ہوگئے ان انتخابات میںتحریک انصاف 15 نشستیں لے اڑی ، پاکستان مسلم لیگ کے حصے میں 4 نشستیں آئیں جبکہ ایک امیدوار نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتا

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟