پاکستان میں کئی سالوں تک پی تی وی کی اجارہ داری قائم رہی کیونکہ پی ٹی وی ہی پاکستانیوں کے لیے تفریح کا واحد ذریعہ تھا اس میں سال 2000 تک ہزاروں کی تعداد میں اداکاروں نے پرفارم کیا مگر چند اداکار ہی ایسے تھے جو ٹی وی وی سیریل کے لیے لازم و ملزاوم ہوتے تھے ان ہی میں سے ایک نام اداکار مظہر علی کا بھی ہے جنھوں نے نہایت متانت کے ساتھ ہر قسم کا کردار ادا کیا مگر آج یہ ستارہ ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا پاکستانیوں کے لیے یہ خبر بہت افسوسناک تھی جب انہیں ٹی وی چینلز کے ذریعے بتایا گیا کہ ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے ۔ اداکارمظہر علی دل کے عارضے میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کا تعلق کراچی سے تھا ان کی نماز جنازہ آج بعدازمغرب طیبہ مسجد ناظم آبادنمبر 3میں ادا کی جائے گی ۔مظہر علی نے این ای ڈی سے سول انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی تاہم ان کی وجہ شہرت ان کی اداکاری بنی –
وہ عرصہ دراز سے شوبز کی زندگی ترک کرکے بیرون ملک شفٹ ہوگئے تھے -اداکارمظہر علی کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے،ان کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے،ہمشیرہ اہلہ عمران نے کہاکہ مظہرعلی کافی عرصے سے علیل تھے،مظہر علی کا انتقال سوتے ہوئے ہوا،ہمشیرہ کا مزید کہناتھا کہ باوجود دلی خواہش کے وہ صحت خرابی کی وجہ سے ٹی وی چینلز پر کام نہیں کر سکے ۔ انہیں پہچان اور شہرت پی ٹی وی کے تاریخی ڈرامے شاہین سے ملی – شاہین، خداورمحبت ،ہالہ،انتطار کر بھی ،تعبیر، عروسہ ،بادلوں پر بھروسہ اور افشاں مظہر علی کے مشہور ڈراموں میں شامل ہیں۔