پاکستان کی سیاست اپنے فائنل راؤند کی جانب بڑھ رہی ہے اب 2 میں سے ایک کام ہونا ہے کہ یا تو تحریک انساف اس ملک پر راج کرے گی جس کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے یا پھر پی ڈی ایم کا اتحاد عمران خان اور اس کی جماعت کا پتہ صاف کرکے اس پار ٹی کو ہمیشہ کے لیے سیاست سے آؤٹ کردے گ اب یہ نہیں ہوگا کہ یہ مل کر کام کرتے رہیں گے یا دونوں آپ کو اگلی پارلیمنٹ میں پھر سے لڑتے جھگڑتے نظر ائیں گے
اسی لیے اب آنے والے دنوں میں آپ سیاسی مخالفین کے ایک دوسرے کے گھروں پر حملوں کی خبرین تواتر سے سنیں گے جس کا آغاز آج سے شروع ہو گیا ہے ابتدائی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، حملہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دیواروں ، گیٹ اور دروازوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
ڈی آئی جی کوہاٹ نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔