پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے بلاول کی مولانا کے گھر آمد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے وفد جن میں وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ، وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی، مخدوم سید الطاف شامل تھے سپریم کورٹ کے مشورے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ان کے آبائی گھر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک انصاف سے مذاکرات کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ بلاول نے سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا۔

 

 

 

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک میں پائیدار جمہوریت اداروں کے مثبت آئینی کردار کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ ملاقات میں ملک کو داخلی اور خارجی محاذ پر درپیش مشکلات اور اس حوالے سے گزشتہ ایک سال کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں سی پیک کے معاملات کو مزید بہتر بنانے۔ گوادر کی تجارتی معاشی اہمیت اور تحریک انصاف دور حکومت میں ان منصوبوں کو پہنچنے والے نقصانات کے تدارک کے لیئے اقدامات اٹھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے