پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی عدنان سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق

گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر اسمبلی پہنچنے والے عدنان سرور قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے -راولپنڈی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے سابق رکن پنجاب اسمبلی عدنان سرور کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری عدنان پر پولیس لائنز کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے، لاش کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ انتخابات میں چوہدری عدنان نے این اے 57 راولپنڈی اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا، انہیں این اے 57 سے 1820 جبکہ پی پی 19 سے 2972 ووٹ ملے تھے۔چوہدری عدنان 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اس بار انھوں نے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا مگر انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سپورٹ نہیں کیا گیا تھا –

Related posts

لاہور کے علاقے فیصل ٹآؤن میں پولیو ٹیم پر مچھر مار سپرے سے حملہ

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستانی سیکیوریٹی گارڈ ز کی بہادری کی تعریف