پی ٹی آئی کے بعد نون لیگ پر پیپلز پارٹی کا بھی انتخابی نشان چھینے کا الزام

پاکستان تھریک انصاف کے بلے کا نشان چھن جانے کے بعد اب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ بھی ہاتھ ہونا شروع ہوگیا ہے -پیپلز پارٹی نے الزام عائید کیا ہے کہ نون لیگ کے ایما پر ان کی جماعت کے اہم امیدواروں کو پنجاب میں پروانے کے لیے ان کے امیدواروں کو تیر کی بجائے دوسرے نشانات الاٹ کیے جارہے ہیں –
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے 7 امیدواران کو تیر کا نشان نہیں دیا گیا ۔ سینیٹر تاج حیدر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے مضبوط امیدواروں کو آزاد امیدواروں کے نشانات دے کر زیادتی کی جا رہی ہے۔ ریٹرننگ افسر سے بات کی تو پہلے بہانے بازی کرتے رہے، بعدمیں جھگڑے پر اتر آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 163 سے فیاض بھٹی ہمارے امیدوار ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے رجوع کرنے والے 3 امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ کیا۔ فیاض بھٹی کیلئے بھی ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے -تاج حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جہاں سے پیپلز پارٹی کے جیتنے کے قوی امکانات ہیں وہاں ہمارے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جا رہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سازش کے تحت ہمارے امیدواران کو نشانات جاری نہیں کئےگئے۔اب دیکھتے ہیں کہ ان کی اس فریاد پر نون لیگ کیا ردعمل دیتی ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی