پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما اعظم سواتی کے لیے عدالت سے اچھی خبر آئی ہے -اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا عدالت نے
فیصلے میں اعظم سواتی کو 10 ہزار رپے کے مچلکے جمع اور پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیاہے جس کے بعد ان کو رہائی کا پروانہ مل گیا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔