پی ٹی آئی کی کتنی خواتین اس وقت جیل میں ہیں نگران پنجاب حکومت نے گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیے

پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے بعد مردوں کے ساتھ کچھ خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا تھا -اس پر پی ٹی آئی کی جانب سے بہت شور مچایا جارہا تھا – اب نگران پنجاب حکومت نے9مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیئے ہیں۔

 

 

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ 9مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا ،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گرفتار 32 میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں 11خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں ،جیلوں میں قید خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ ہے ،دہشتگرد انہ کاروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروا ئی ہو رہی ہے ۔گرفتار ہونے والی خواتین کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایگ کیو کے باہر احتجاج میں شامل تھیں ان میں دیگر خواتین کے ساتھ خدیجہ شاہ، طیبہ راجہ ،فلک جاوید ،یاسمین راشد اور صنم جاوید بھی شامل ہیں – نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ ناروا اور شرمناک سلوک کیا جارہا ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور