پی ٹی آئی کی سپورٹ نہ ملنے پر شیخ رشید پریشان ؛ویڈیو بیان جاری کردیا

شیخ رشید کو یقین تھا کہ راولپنڈی کے 2 حلقوں پر پی ٹی آئی ان کی جماعت کو سپورٹ کرے گی مگر پی ٹی آئی نے فیصلہ اس کے خلاف کیا پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ جن لوگوں نے پریس کانفرنس کی ہے ان کو پارٹی سپورٹ کرے گی نہ اسے ٹکٹ جاری کرے گی اسی کی زد میں شیخ رشید بھی آگئے ۔ شیخ رشید اور اور ان کے بھتیجے راشد شفیق حلقے این اے 56اور این اے 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر ان کا جیتنا ناممکن ہے ۔ ماضی میں بھی یہ دونوں حلقے توجہ کا مرکز اورغیرمعمولی اہمیت کے حامل رہے ہیں ۔

تازہ ترین انتخابی صورتحال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے حکم کے بعد شیخ رشید کے مقابلے پر پی ٹی آئی کا امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر شی رشید پریشان بھی ہیں اور رنجیدہ بھی –

“جنگ ” کی رپورٹ کے مطابق این اے 56 میں ماضی میں جنرل (ر) ٹکا خان سمیت کئی اہم شخصیات نے اس حلقے سے الیکشن لڑا لیکن انہیں شیخ رشید کے مقابلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم موجودہ صورتحال میں جب عین موقع پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیخ رشید سے نظریں بدل لیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی سیاسی یا انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے انکار کردیا اس طرح ’’چچا اور بھتیجا‘‘ کی نشستیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ نئی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دانیال چوہدری کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔آج انھوں نے اس کا اظہار اپنے ویڈیو پیغام میں بھی کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے مگر وہ الیکشن ضرور لڑیں گے –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری