پی ٹی آئی کی جانب سے اہم عہدوں پر پھر “ع” والے ناموں کا اعلان

جب سے بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی میں آئی ہین بہت ہی عجیب و غریب قسم کی باتیں منظر عام پر آنے لگی ہیں -جس میں ایک یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی اہم عہدوں پر ان ممبران قومی اسمبلی کو تعینات کرے جن کا نام ع سے شروع ہوتا ہو -ایسا 2018 میں بھی ہوا اور تحریک انصاف کی سیاست میں حرف تہجی ’’عین‘‘ (ع) کی عمل داری دوبارہ سے پھر شروع ہوگئی ہے ، وزارت عظمیٰ کے لئے عمر ایوب کو امیدوار نامزد کیا گیا جن کا نام ع سے شروع ہوتاہے ،اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے سپیکر کے طور پر جس رکن اسمبلی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے، ان کا نام عاقب اللہ ہے جو حرف ع سے شروع ہوتاہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے لئے نامزد کردہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا نام بھی ع سے شروع ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں جن میں یاد دلایا گیا ہے کہ ع سے عمران، ع سے عثمان بزدار، ع سے عارف علوی، ع سے عمر ایوب، ع سے علی امین گنڈاپور اور ع سے عاقب اللہ۔اگر اسی مشورے پر عمل ہوا تو ہم جلد عاطف خان کو بھی کسی اہم عہدے پر بیٹھا دیکھیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی