لاہور (انٹرنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملکی استحکام پسند نہیں وہ کسی کیساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنا چاہئے مگر بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام دیکھنا پسند نہیں کرتے، وہ ملک میں استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔انہوںنے کہا کہ پارلیمانی نظام میں منتخب لوگوں کو نظام حکومت چلانا چاہیے، جو لوگ الیکشن نہ جیت سکیں انہیں حلقے کی سیاست کرنی چاہئے۔یہ وہی رانا صاحب ہیں جو یہ کہتے رہے ہیں کہ یا ہم رہیں گے یا عمران خان تاہم الیکشن کے بعد ان سب سیاست دانوں کی سوچ میں واضح تبدیلی آرہی ہے –
پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنا چاہئے : رانا ثناء اللہ
