پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہر ادارے کی جانب سے برا برتاؤ جاری ہے جس پر دنیا بھر کی جانب سے آوازیں بھی اٹھ رہی ہین اب ایک آخری وار پی ٹی آئی کی 90 سے زائید سیٹیں جیتنے کے باوجود ان کو مخصوص نشستیں نہ دیا جانا ہے -مخصوص نشستیں نہ ملیں تو تحریک انصاف کی حکمت عملی کیا ہو گی ؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کامیاب پی ٹی آئی امیدواروں کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے ہمیں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں اور مل جائیں گی، قانونی رخنے کی وجہ سے ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں تو کیا یہ پارلیمان کو ادھورا چھوڑ دیں گے، ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں تو وہ قومی اسمبلی میں خالی رہیں گی کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جاسکتیں ۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں (ن )لیگ کے سینئر رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان اور بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ بھی شریک تھے۔بیرسٹر ظفر اللہ اور ثنااللہ بلوچ دونوں رہنماؤں کا بھی یہی خیاال تھا کہ بلے کے نشان کی طرح عدالت اس بار کوئی غلطی نہ کرے بلکہ تحریک انصاف کو ان کے حصے کی سیٹیں دے دے تاکہ ایوان پھر سے سیاسی اکھاڑہ نہ بنے –
پی ٹی آئی کو خواتین مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں ؟
19