پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹ اپنے احکامت کی خلاف ورزی پر سخت برہم دکھائی دے رہے ہیں اور ہر بار سخت ریمارکس بھی دیتے ہیں مگر وہاں کی حکومت ان کے فیصلون کو ابھی تک سنجیدگی سے نہین لے رہی اب اس پر ایسا لگتا ہے کہ عدالت سندھ میں تمام جماعتوں کے جلسوں پر پابندی عائید کردے گی -سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی باغ جناح میں جلسے کی درخواست پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ ہمیشہ کیلئے جلسوں پر پابندی لگا دیں یا سب کو جلسے کی اجازت دیں،عدلیہ کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں،آپ لوگ خود فیصلہ کر لیں تو بہتر ہے ورنہ ہم فیصلہ کریں گے، ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری افسران سے کہاکہ 2روز میں پی ٹی آئی اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کرکے فیصلہ کریں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اداروں کی رپورٹس پر اظہار برہمی کیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ اس رپورٹ میں جو لکھا ہے وہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے،عدالت نے ڈی سی ایسٹ و دیگر سے استفسار کیا کہ اس مقام پر 2جلسے ہوئے کیا آپ لوگ اس وقت گھروں میں بیٹھ گئے تھے،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کونسا حساس معاملہ ہے، کیا یہ انڈیا پاکستان کی جنگ کا معاملہ ہے؟آپ کی رپورٹ کو دیکھ کر لگتا ہے 50سال تک اجازت نہیں ملے گی،رپورٹس لکھنے والوں نے تماشا بنا رکھا ہے ،بیرسٹر علی طاہر نے کہاکہ 26مئی کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا ہے،10روز میں یہ لوگ بتائیں �ہم کس علاقے میں جلسہ کرسکتے ہیں ۔

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

عمران خان کی ریلی کا لبرٹی چوک سے آغاز ؛کپتان کا خطاب