پی ٹی آئی کو اسلا م آباد میں جلسے کی اجازت ملے گی؟فیصلہ کل ہوگا

اسلام آباد(انٹرنیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے (ج) جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے سکیوریٹی تھریٹس کو وجوہات بنا کر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر چیف جسٹس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے (آج) جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو دیکھ لیں گے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی