پی ٹی آئی کا پریشر میں آکر پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں اہم فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کے سبب پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا مگر بہت سے سیاست دانوں نے مجبوری اور دباؤ میں آکر ایسا کردیا تھا اور وہ پی ٹی آئی رہنما اب واپس پارٹی میں آنا چاہ رہے ہیں جس پر اب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا بیان سامنے آگیا ہے – مگر ان کے اس فیصلے سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا تھا مگر پارٹی کو ان کی اب بھی ضرورت ہے اس لیے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنےوالوں کی واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے کہاہے کہ جن افراد نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ان کی بڑی تعداد واپسی کی خواہش مند ہے، ایسے افراد کو پارٹی میں واپسی کا میڈیا پر آکر تحریک انصاف کے ساتھ چلنے اور کپتان کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا ہو گا جس کے بعد کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔

حماد اظہر نے ان لوگوں کو جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار صرف اپنے ہی نہیں بلکہ اپنے کورینگ امیدوار کے بھی کاغذات نامزدگی متعلقہ وقت کے اندر جمع کرائیں، پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جانچ پرتال جاری ہے لیکن حتمی فہرست 2 ہفتے بعد شائع ہو گی۔پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن کے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور ہونے کے بعد اعلان کیا جائے کہ کونسا امیدوار بلے کے نشان پر الیکشن لڑے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی