پاکستان تحریک انصاف نے 22 فروری سے ملک بھر میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جس کے بعد حکومت نے گرفتاری دینے والے افراد کو جیل میں ڈال دیا اور اب پی ٹی آئی نے ان جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی ہے -اس مقصد کے حصول کے لیے تحریک انصاف نے جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ کی کال دیدی۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ جن جیلوں میں پارٹی قائدین اورکارکنوں کولے جایا جائے گا ان کے باہر احتجاجی کیمپ لگیں گے ،پی ٹی آئی کارکن ان تمام جیلوں کے باہر احتجاج کریں گے ۔فوادچودھری کاکہناتھا کہ لاہور سے 214 کارکن گرفتار ہوئے، صرف81 کی گرفتاری ظاہر کی گئی ،گرفتار دیگر کارکنوں کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا ۔