پی ٹی آئی کا آج لالہ موسیٰ سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا

پی ٹی کا لانگ مارچ جو عمران خان پر وزیر آباد حملے کے بعد چند روز کے لیے ملتوی ہوگیاتھا اب اپنی منزل کی جانب گامزن ہے -پی ٹی آئی نے آج پنجاب کے شہر لالہ موسیٰ سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کیا کیونکہ اس نے مختصر وقفے کے بعد اسلام آباد کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا کہ پارٹی کا لانگ مارچ آج لالہ موسیٰ میں اپنے آخری پڑاؤ سے دوبارہ شروع ہوگا۔

حقیقی آزادی” مارچ آج وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں سے یہ کل روکا گیا تھا –

لالہ موسیٰ، وزیراعلیٰ پنجاب کی  ترجمان مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس کے علاوہ اسد عمر کی قیادت میں جھنگ میں بھی مارچ کا آغاز کیا جائے گا یاد رہے کہ جھنگ کی صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی نے بہت بڑے مارجن سے پی ڈی ایم کی جماعت کو شکست دی تھی اور اسوقت جھنگ کی الیکشن کمپین اسد عمر کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے قافلے مرکزی قیادت کی قیادت میں روانہ ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اکٹھے راولپنڈی پہنچیں گے۔

Related posts

کسان اتحاد کی حکومت ایک بار پھر کو پھر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

کل راولپنڈی میں کیا ہوگا ؟ پوری قوم منتظر

کیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور جماعت کے احتجاج پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟