پی ٹی آئی کارکنان فائنل تحریک کی تیاری پکڑیں؛فواد چوہدری

Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhary Fawad Hussain, briefing media persons, about the decisions taken in Federal Cabinet Meeting in Islamabad on December, 28. 2021.

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان فائنل تحریک کی تیاری پکڑیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے قافلے کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام آباد عدالت حاضری کے لیے پہنچے تو اطلاع ملی کی پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر ہلہ بول دیا ہے جس کی وجہ سے ہم میں سے کچھ رہنما واپس لاہور آئے ہیں اور پولیس کی اس بربریت کے خلاف عدالت جائیں گے اور توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے

 

 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گرد آئی جی لگا دیا گیا، وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔ کیا ریاست کا مقصد اپنے ہی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کرنا ہے۔اُدھرعمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کارکنان اور پولیس کے مابین آنکھ مچولی جاری رہی، کمپلیکس کے اندر اور باہر 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ پولیس آنسو گیس کے گولے برسا تی رہی تو کارکنان شدید پتھراو کرتے رہے۔تاہم اب عمران خان عدالت پیشی کے بعد کارکنان کے ساتھ واپس آرہے ہیں -ابھی تک یہ علم نہیں ہوسکا کہ وہ آج بنی گالہ قیام کریں گے یا لاہور واپس پہنچیں گے جہاں انھوں نے سوموار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی