پنجاب اسمبلی کے لاہور کے حلقہ 167 کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان جو جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور ان ہی کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ کر نون لیگ میں آئے تھے اب ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں ان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،نذیر چوہان کے خلاف دہشتگردی اور پولیس مقابلے کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
قمر جاوید باجوہ صاحب آپ مجھے 22 سال سے جانتے ہیں کہ میں ایسا نہیں ہوں… میری مدد کریں. نزیر چوہان کی جنرل باجوہ سے اپیل pic.twitter.com/BRtslawliM
کبھی تم بھگوان کبھی ہم بھگوان۔ اسی گنجل میں پھسا ہے پاکستان۔ ادھار کی خدائی میں فرعون سے نسبت۔ لئو پھڑ لیا جے اج نزیر چوھان۔#بوٹا_شاعرpic.twitter.com/ExpQJFsZJJ
نذیر چوہان پر انچارج انویسٹی گیشن احسان اللّٰہ کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس تھانہ جوہر ٹاؤن مقدمے میں گرفتارکرنے گئی تھی ،جس پر نذیر چوہان اور ان کے 16نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی -عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما نذیر چوہان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہر سے جیتنے والے ایم این اے خواجہ عمران نذیر بھیان کے ہمراہ عدالت پہنچے