پی ٹی آئی پہلے پنجاب پھرکے پی اسمبلی تحلیل کر ے گی

آ

پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں کے معاملےپر ایک بار پھر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس باریہ فیصلہ کی گیا ہے کہ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی توڑی جائے گی کیونکہ اس کے ممبران کی تعداد سب سے زیادہ ہے البتہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کے پی کے اسمبلی چند روز بعد حالات کا جائزہ لے کر توڑی جائے گی تاکہ ایک صوبے کی  حکومت او ر طاقت تحریک انصاف کے پاس ہی رہے –

عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز زمان پارک میں راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائیگی،

 

تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوا ن میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔پھر دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کی جائیگی، اس سے پی ٹی آئی حکومت کے ردعمل کا جائزہ لے سکے گی ۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا کہ سیاسی اعتبارسے ایک صوبے میں حکومت ہرصورت قائم رہنی چاہیے

 

تاکہ ان کا حکومت پردباؤ قائم رہے -تاہم عمران خان کس وقت کیا فیصلہ کرڈالیں کوئی نہیں جانتا لیکن خپتان کو اس بات کا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا ووٹر الیکشن کے دن ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اس بار پنجاب اور کے پی کے سے پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ سیٹیں جیت جائے گی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی