پی ٹی آئی میں انٹراپارٹی انتخابات کا عمل مکمل ؛ نتائج کا اعلان ،مخالف پریشان

آج پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الکشن کا مشکل تریم مرحلہ بھی پار کرلیا -پارٹی میں انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا -جس کے بعدبیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ پارٹی الیکشن میں یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر بن گئے۔ بلوچستان کی پارٹی صدارت منیر احمد بلوچ جبکہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قرار پائے ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، انہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔ عمران خان کی پلاننگ کے سبب ان انتخابات نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں اور انھوں نے ان انتخابات کو الیکشن کمیشن یا عدالت میں چیلینج کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا -پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر پیپلز پارٹی ،نون لیگ کے علاوہ پی ٹی آئی کے سابقہ منحرف ساتھیوں پرویز خٹک اور بابر ایس بابر نے بھی تنقید کی -لیکن لگتا یہی ہے کہ اب پی ٹی آئی الیکشن میں بلے کا انتخابی نشان حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟