پی ٹی آئی رہنما میر افتخار لنڈ دوران احتجاج کنٹینر سےگرکرشدید زخمی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار لنڈ پی ٹی آئی کے حق سندھ مارچ کے دوران کنٹینر سے گر کر زخمی ہو گئے انھوں نے 2013 الیکشن کی تاریخ دہرادی- عمراں خان الیکشن سے چند روزقبل اسی طرح کنٹینر سے گر کر زخمی ہوئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گھوٹکی چیپٹر کے سابق صدر میر افتخار لنڈ کو پارٹی کے جاری حق سندھ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے دیگر مرکزی رہنمائوں کے ساتھ کنٹینر سے گرنے کے بعد قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

ڈرائیور کی جانب سے ایمرجنسی بریک لگانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اپنا کنٹرول کھو بیٹھے اور کنٹینر کے اوپر سے گر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتہ کی سہ پہر پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے خلاف حق سندھ مارچ کے عنوان سے گھوٹکی تا کراچی مارچ شروع کیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پارٹی سندھ کے صدر علی زیدی کی قیادت میں مارچ کا آغاز گھوٹکی سے سندھ پنجاب سرحد کے قریب ہوا تھا ۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی