پی ٹی آئی رہنما جیل جائیں تو شکار پور اچار کا تحفہ میری طرف سے ہو گا :امتیاز شیخ

پاکستان میں اس وقت غریب کی کیا صورتحال ہے -مہنگائی نے ہر شخص کا جینا محال کررکھا ہے مگر حکومت میں بیٹھے لوگوں کو یہ کھیل تماشا لگ رہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما عمران خان کی جیل بھرو تحریک کو تضحیک کا نشانہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں
پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کی تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار کے ساتھ جیل بھرو تحریک کے معاملے پر ریمارکس نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی توجہ حاصل کرلی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار سے پوچھا کہ آپ کب جیل جائیں گے ؟ بلال غفار نے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں ، سب سے پہلے میں جیل جاﺅں گا، ہم آپ کو سرپرائز دیں گے ، چلیں جیل چلیں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ابھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو جیل کیسے چلوں ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم زمان پارک کو جیل ڈکلیئر کر وا سکتے ہیں، قانونی طور پر ایساہو سکتاہے ، باقی آپ خان صاحب سے پوچھ کر بتائیں ،

پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے جواب دیا کہا کہ اس وقت تو پاکستان میں تو قانو ن نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ جیل جائیں تو ہم آپ کو سہولیات دیں گے ، امتیاز شیخ نے بھی اس پر اپنا حصہہ ڈالا اور پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کو آفر کی کہ آپ جیل جائیں گے تو شکار پور کا اچار کا تحفہ میری طرف سے ہو گا ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی