پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے غیر قانونی ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے غیر قانونی ہیں۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفے جمع کرانے کا انداز مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر، جنہیں پہلے ہی تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا، استعفے قبول نہیں کر سکتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے اصل میں استعفیٰ نہیں دیا بلکہ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں قائد ایوان کے موقع پر جیمرز لگانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی