سیاست میں ہر روز نئے فیصلے ہوجاتے ہیں کل پرویزالہی نے اے آر وائی پر آکر ایک بیان دیا تو ملک میں پھر نئی بحث چھڑگئی کہ کیا ہورہا ہے مگر اسی بیان میں پرویز الہی نے صاف بتادیا تھا کہ ہم نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ آپ کے ساتھ ہیں کھڑے بھی رہیں گے اسمبلیاں بھی جب آب حکم کریں گے توڑ دیں گے مگر آپ اس کے بدلے ہمیں کیا دوگے ؟ –
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ، کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری اور پرویز خٹک شامل ہیں ، ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15سے 20سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے ق لیگ جیتی تھی، عمران خان کی جانب سے باقاعدہ اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے ۔مگر ابھی کوئی بات حرف آخر نہیں اس کے لیے ہیمیں جمعے تک صبر کے ساتھ انتظار کرنا پڑے گا مگر بظاہر یہی دکھائی دے رہا ہے کہ پرویز الہی اپنی بات پر قائم رہیں گے اور جمعے کے روز اسمبلیاں توڑ دیں گے –
کیونکہ اس وقت 70 سے 75 فیصد عوام خان کے ساتھ کھڑی ہے اس بات کا احساس ملک بھر کے تمام اداروں کو ہے کہ اگر الیکشن فیئر ہوتےہیں تو عمران خان باآسانی یہ الیکشن جیت جاےئں گے اور دوسرا مسئلہ یہ بھی ہے کہ عمران خان نے جس طرح ملک کی معیشت کو سنبھالا تھا اس نئی حکومت اس کا عشر عشیر بھی نہ کرسکی اور ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تو ادارے بھی حکمرانی اسی کو دینا چاہیں گے جو ملکی معیشت کو سنبھال سکے –