پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور شیر افضل مروت میں اختلافات کی خلیج بہت گہری ہوگئی جس کا آج شیر افضل مروت نے کھل کر اظہار کردیا تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیاہے ، عمران خان کو ہر معاملے پر گمراہ کیا گیاہے اس کی وجہ یہ بنی کی دو روز میں شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقت میں رکاوٹ ڈالی گئی اور ان کو پی اے سی کے چئرمین کا عہدہ بھی نہیں لینے دیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں ، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، میں عمران کیلئے نکلا تھا، آزادی کیلئے نکلا تھا، میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ ایجنڈا آج دم توڑ گیا ا ، ہرمعاملے پر عمران خان کو گمراہ کیا گیاہے ، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں، میں ان کی پیروی کروں گا، یہ اپنا بیان دیں پھر میں ان کا کچھا چٹھا کھولوں گا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا ، عمران خان کے کہنے پر لڑا۔یاد رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پہلے شیر افضل مروت کا نام سامنے آ یا تھا لیکن بعدازاں ان کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو نامزد کر دیا گیا جس پر شیر افضل مروت اپنی جماعت کے رہنماؤں سے سخت ناراض ہیں –
پی اے سی عہدہ ؛شیر افضل آؤٹ ،وقاص اکرم ان
24
previous post