پی ایس او کا پی آئی اے کو فیول دینے سے انکار ؛متعدد پروازیں منسوخ

پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات بہتر ہونے کی بجائے اور زیادہ بگڑ گئے جس کے بعد پی ایس او نے پی آئی اے کو جہازوں کے لیے فیول دینے سے انکار کردیا -جس کے سبب پی آئی کو اپنی کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں -میڈیا کی خبروں کے مطابق پی ایس او نے ایک بار پھر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کردی – پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر پاکستان ائیرلائنز کو ایندھن کی سپلائی بند کی ، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں۔
ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے 20 پروازیں منسوخ جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 215 تاخیر کا شکار ہے ، کراچی سے لاہورکی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350، کراچی سے گوادر اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سےکوئٹہ کی پرواز 310 اور کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی۔پروازوں کی اچانک منسوخی سے ائیر پورٹ پر آئے مسافر رل گئے -ابھی تک اس پر پی آئی کا موقف سامنے نہیں آیا کہ یہ پروازیں فیول کی عدم دستیابی پر منسوخ کی گئیں یا اس کے پیچھے انتظامی معاملات ہیں –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے