پی آئی اے کا طیارہ 300 پاکستانیوں کو لینے پولینڈ روانہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا چارٹرڈ طیارہ یوکرین روس تنازعہ کے باعث وارسا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پولینڈ کے لیے روانہ ہو گیا، ۔پاکستان سے روانہ ہونے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ ٹویٹ کیا کہ وزارت خارجہ-حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر، جنگ زدہ یوکرین سے پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے وارسا، پولینڈ کے لیے ایک خصوصی وطن واپسی کی پرواز روانہ کر دی ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر پی کے 7788 آج 300 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے ساتھ اسلام آباد واپس آئے گی۔توقع ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے وارسا میں لینڈ کرے گا اور یہ تقریباً 300 پاکستانیوں کو وطن لائے گا جو یوکرین پر روس کے حملے سے بے گھر ہو گئے تھے۔

جب 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو یوکرین میں تقریباً 7,000 پاکستانی تھے ان میں 4ہزار عام شہری اور 3ہزار طلبہ تھے ، جن میں سے زیادہ تر پاکستانی سفارت خانے کے مشورے پر پہلے ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق 24 فروری سے یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے 1525 پاکستانیوں کو ہمسایہ ممالک پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری منتقل کیا ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے