پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

ایک ماہ کے اندر قومی انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا۔اس سے پہلے بھی بہت سے پی ٹی آئی کے بہت سے ملازمین کینیڈا جاکر غائب ہوچکے ہیں جن کے باے میں کوئی جان کاری نہ مل سکی کہ وہ اس وت کس ملک یا کینیڈا کے کس شہر میں ہیں –

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان جبران ہوٹل چھوڑ کر فرار ہو گیا، 29 فروری کو پی آئی اے پرواز پر تعینات فضائی میزبان واپسی کیلئے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا، عملے کی جانب سے جبران کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ جبران نامی فلائٹ سٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے، کچھ روز قبل ایک خاتون ائیرہوسٹس بھی ہوٹل سے شکریہ پی آئی اے کا پیغام چھوڑ کر لاپتہ ہو چکی ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی فائدہ نہیں ہوا، پی آئی اے حکام کی جانب سے غائب میزبان کیخلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا