پی آئی اے ملکی معیشت کے لیے سفید ہاتھی ؛39 طیارے ؛14500 ملازمین

پاکستان کی معیشت تباہ کرنے میں جو 5 ادارے سب سے آگے ہیں ان میں پی آئی سرفہرست ہے صرف39 جہازوں کے لیے 14 ہزار سے زائی ملازمین بھرتی ہیں جبکہ کئی ہزار پینشن کی مد میں اربوں روپے وصول کررہے ہیں مگر اب نگران حکومت نے اس سفید ہاتھی سے جان چھڑانے اور اسے پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں میں دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے –
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کاعمل مکمل ہونےتک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی،خسارے کا شکاراداروں کی جلد نجکاری کر کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔ نگران وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےکی نجکاری کے عمل پر پیش رفت سےباقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔مگر اب عنقریب آپ پی آئی ملازمین کو سڑکوں پر نکلتے اور احتجاج کرتے پائیں گے اور پھر ماضی کی طرح حکومت کو ان کے ساتھ مزاکرات کرنے پڑیں گے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس بار پیپلز پارٹی ان کی بیک پر کھڑی ہوجائے -اور پھر غریب عوام اس ہاتھی کے قرضی کی قیمت اپنی جیب سے ادا کرتی رہے گی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور