پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

آج تھوڑی دیر قبل لاہور سے جہانگیر ترین کے بھائی کے حوالے سے خبرآئی تھی کہ ان کے بھائی نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے اور اب سندھ سے پیپلز پارٹی کے رہنما کے حوالے سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں ایک 3 سالہ بچی پانی میں ڈوب گئی -نجی ٹی وی چینلز کی خبروں کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

 

 

مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نے بتایا کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلئے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی 3 سالہ پوتی کھیلتے ہوئے سوئمنگ پول میں گر گئی تھی مگر گھر والے اس حادثے سے بالکل لاعلم رہے – ننھی زینب کی لاش سوئمنگ پول سے نکال کر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی۔

مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نے بتایا کہ گھر میں بچوں کی تفریح کیلئے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے جس میں بچی گری تو پانی میں ڈوب کر خالق حقیقی سے جا ملی۔

Related posts

گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت 4 ڈاکٹر برطرف؛گرفتار

جامشورومیں شدید گرمی کے سبب 2 کمسن سگےبھائی انتقال کر گئے

چترال کے کم سن ولاگر ز شیراز اور مسکان نے کار خرید لی